کوئٹہ،آئی جی کی ہدایت پر پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلوچستان پولیس نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اشتہاری ، مفروری ، جرائم پیشہ عناصر ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں ، چوروں ، ڈاکوﺅں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے 985 ملزمان کو گرفتار کرکے 9 مغویوں کو بازیاب کراکر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، ایمونیشن ، منشیات ، شراب کی بوتلیں ، 4 مسروقہ گاڑیاں، 17 موٹر سائیکلیں، 54 موبائل فون، طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان پولیس نے صوبے کے 9 رینجز میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 420 ملزمان ، اشتہاری 58، مفرور 312 اور 84 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف 3، پسٹل 70، شارٹ گن 11، رائفل کے راﺅنڈ 972، میگزین 65جبکہ 111منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس 189 کلو ، آئس 38 کلو ، ہیروئن 200 گرام، خشک بھنگ 2 کلو، افیون 515گرام، کرسٹال 51 گرام ، بیئر کن 7 عدد، شراب کی بوتلیں 33برآمد کرکے گرفتار کیا ملزمان سے مسروقہ 4 گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں 17، موبائل فون 54، 2 سونے کے سیٹ برآمد کئے جبکہ دفعہ 550 کے تحت 6 گاڑیاں موٹرسائیکلیں قبضے میں لیں۔ جبکہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3304 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے ۔ بلوچستان پولیس عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور قانون پسند شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے گا اور صوبے بھر میں امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عوام امن کی بحالی کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کوئٹہ پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بروری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد سلیم ولد امیر فیض کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 10کلو گرام آئس (شیشہ )برآمد کرلیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 بجرم 9(2)(b) CNS Act درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں