مغربی بائی پاس پر ہزارہ ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، معاونِ داخلہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم
کوئٹہ(یو این اے)معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی انتظامیہ کے ہمراہ مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ہزارہ ٹان میں پانی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بابر خان یوسفزئی نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ ہزارہ ٹان میں پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیں، حکومت عوامی مسائل کے حل اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments


