بلوچستان اسمبلی، مخبرکے تحفظ کے حوالے سے مسودہ قانون مزید غور کیلئے کمیٹی کے سپرد
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مخبرکے تحفظ کے حوالے سے مسودہ قانون مزید غور کیلئے کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ایوان میں پیش کیا گیا غیررسمی تعلیم کامسودہ قانون متعلقہ قائمہ کے حوالے کردیا گیا،محکمہ صحت سے متعلق رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی پیش کردہ تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کردی گئی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا بلوچستان میں مخبرکے تحفظ کے حوالے سے مسودہ قانون سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے چئیرمین ظفر آغا نے پیش کی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اسداللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ قانون بلوچستان کی روایات کے خلاف ہے اس قانون کو واپس لے لیا جائے،اس موقع پر اسپیکر نے مسودہ قانون کو دوبارہ غور کےلئے متعلقہ کمیٹی کے پاس بھجوانے کی رولنگ دی۔ بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود ولی نورزئی غیررسمی تعلیم کامسودہ قانون ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے ایوان میں تحریک استحقاق پیش کی کہ محکمہ صحت نے میرے کئی سوالات کے جواب نہیں دئیے ہیں بار بار یاد دھانی کرانے کے جوابات موصول نہیں ہوئے جس میرا استحقاق مجروح ہوا ہے اسپیکر نے تحریک استحقاق کو باضابطہ قرار دیتے ہوئے کمیٹی کے سپرد کردی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 18 نومبر کی سہ پہر 3 بجے تک کےلیے ملتوی کردیا گیا۔


