حب،ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینیٹری سپروائزر کیخلاف احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل بند

حب(نمائندہ انتخاب ) حب عدالت روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں کے فائرنگ کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن حب کے سینیٹری سپر وائزر نیک محمد رند جاں بحق اور قتل واقعہ کے خلاف میونسپل کارپوریشن حب کے سینیٹری اسٹاف اور رند برادری کی جانب سے احتجاجاً موندرہ چوک کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مکمل بند کردیا گیااور نیک محمد رند کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بعدازاں حب پولیس افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور تین دنوں کے اندر قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر میونسپل کارپوریشن حب کے سینیٹری انچارج حسن رند نے کہا کہ جب تک نیک محمد رند کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت احتجاجاً صفائی ستھرائی کا کام بند رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں