چاغی ، کنٹریکٹ اساتذہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انتظامیہ کو نوٹس لینے کا مطالبہ

چاغی (نامہ نگار) ضلع چاغی کے کنٹریکٹ ٹیچرز سات مہینوں سے تنخواہوں سے محروم حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ٹیچرز گزشتہ 7 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع میں کنٹریکٹ ٹیچرز کی تنخواہیں جاری ہو رہی ہیں اور وہ مسلسل اپنی تنخواہیں لے رہے ہیں، جبکہ بدقسمتی سے ضلع چاغی کے کنٹریکٹ اساتذہ ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ضلع چاغی کے کنٹریکٹ ٹیچرز ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی اور میر اعجاز خان سنجرانی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضلع چاغی کے کنٹریکٹ ٹیچرز کی 7 مہینوں کی تنخواہ فوری ریلیز کروانے کے لیے اقدامات کریں، تاکہ مذکورہ اساتذہ کی مالی مشکلات اور پریشانی دور ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں