سٹرک کی تعمیر کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان، مستونگ اور قلات سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل، ترجمان سوئی سدرن
کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے دوران 16 انچ قطر کی گیس سپلائی مین لائن کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث مستونگ، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا الرٹ کے مطابق پائپ لائن کے متاثرہ حصے کی نشاندہی اور نقصان کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے تکنیکی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس حاصل ہونے اور پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔گیس کمپنی کے مطابق مرمت کا عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


