سوراب میں جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک
سوراب (نمائندہ انتخاب) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر رہنماو¿ں کی گرفتاری کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نے تحصیل امیر مولانا غلام اللہ مرداشئی کی قیادت میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ (مین آر سی ڈی روڈ) بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔ شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگئی جبکہ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم اور صوبائی و ضلعی جماعت کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


