نال، گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، محکمہ صحت خاموش تماشائی

نال (آن لائن) نال اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی مبینہ سرگرمیوں میں اضافہ، انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں غیر مستند افراد کی جانب سے علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے ذمہ داران کی جانب سے م¶ثر نگرانی اور کارروائی نظر نہیں آ رہی۔عطائی افراد کے ہاتھوں غلط تشخیص اور غیر مناسب علاج سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نال اور گردونواح میں غیر مستند افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے باقاعدہ چیکنگ کا نظام بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے