پنجگورکے علاقے تسپ میں فائرنگ کے واقعات، دو افراد جاں بحق، سات زخمی،پولیس

پنجگور(بیورورپورٹ)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص قتل جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ،ایک گزرنے والی گاڑی فائرنگ کی زد میں آنے سےایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں بہن بھائی اور رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ کے محرکات معلوم کیے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں، تاہم گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون کی ہلاکت اور ایک خاتون سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی تفصیل بھی سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں