کوئٹہ میں آٹے کی قیمت ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے مقابلے زیادہ نہیں، وزیرخوراک نورمحمد دومڑ
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے وزیر محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ نورمحمد دومڑ نے کہا ہے کہ لاہور کے علاوہ کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمت ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے مقابلے زیادہ نہیں ہے پرائس کنڑول کرنا ہمارے محکمے کا کام نہیں ہے چیف سیکرٹری بلوچستان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنروں کی میٹنگ کرتے رہتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی جانب سے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ نورمحمد دومڑ نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے ملک بھرکے صوبائی دارالحکومت میں کے ریٹ دئیے ہیں لاہور کے علاوہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمت دیگر علاقوں سے زیادہ نہیں ہے ، نور محمد دومڑ کا کہنا تھا کہ 2024 کے بعد بلوچستان حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی ہے بلوچستان کے گوداموں میں ندم دستیاب نہیں ہے ، فلار ملز والے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدتے ہیں اس لئے آٹے کی قیمتیں زیادہ ہوجاتی ہیں۔نور محمد دومڑ کا کہنا تھا کہ پرائس کنڑول ہمارے محکمے کا کام نہیں ہے یہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹریز کا کام ہے چیف سیکرٹری بلوچستان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ز میٹنگ کرتے رہتے ہیں۔


