منجھوشوریٰ پولیس نے صوبائی مشیربابا غلام رسول عمرانی اوران کے بھائی سمیت دیگر کیخلاف دو مختلف مقدمات درج کرلئے
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)تمبو منجھو شوری پولیس تھانے میں وزیراعلی بلوچستان کے صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول عمرانی انکے بھائی سردارزادہ میر فراز خان عمرانی کزن ممتاز عمرانی سالار عمرانی ثاقب عاقب ودیگر کے خلاف دو دو مختلف مقدمات درج کر لیے گیے ایک مقدمہ میڈم شبنم عمرانی اور دوسرا مقدمہ داد کریم لہڑی کی مدعیت میں درج جبکہ ایف ائی ار ز کے اندراج کے بعد ایس ایچ او کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ مرحوم میر اللہ بخش خان عمرانی کے گھر پر شدید فاییرنگ اور راکٹ لانچرز کے گولے داغنے کے واقعات پر پولیس تھانہ منجھو شوری میڈم شبنم عمرانی کی مدعیت میں مقدمہ وزیر اعلی بلوچستان کے صوبائی مشیر لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان سردار بابا غلام رسول عمرانی انکے بھائی سردبرزادہ میر فراز خان عمرانی میر ممتاز عمرانی ثاقب عمرانی عاقب عمرانی الطاف عمرانی عنایت اللہ عمرانی صدا عمرانی ودیگر اسی ونوے نا معلوم اشخاص کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ بھی داد کریم لہڑی کی مدعیت مین انہی افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ایف ائی ار اندراج کے بعد ایس ایچ او موجھو شوری پولیس تھانہ انسپکٹر عابد حسین بنگلزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔


