بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر 1976 میں سردار نظام کے خاتمے کے قانون پرعملدآمد یقینی بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر 1976میں سردار نظام کے خاتمے کے قانون پرعملدآمد یقینی بنانے کی قرارداد پیش کی جائےگی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ ضلع پنجگور میں سڑکوں کے منصوبے کی تکمیل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کریں گے ۔اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کی رکن شاہد ہ رﺅف صوبے کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں بنیادی عربی زبان کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کروانے ، حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن سرداری نظام کے خاتمے کے 1976کے قانون پر عملدآمد یقینی بنانے ، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ سمیت خواتین اراکین کوئٹہ تا سکھر اور سکھر تا کوئٹہ براہ راست پروازوں کے لیے اقدامات اٹھانے ، جمعیت علماءاسلام کے رکن میر زابد علی ریکی بلوچستان کے لیے کلائمٹ فنڈ کے قیام اور اقوام متحدہ کے کلائمٹ جسٹس فنڈ میں بلوچستان کو حصہ دینے جبکہ جمعیت علماءاسلام کے رکن سیدظفر آغا صوبے میں شیشہ ، ای سگریٹ، ویپ ، اسٹنگ سمیت دیگر اشیاءکی فروخت پر پابندی عائدکرنے کی الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے ۔اجلاس میں محکمہ صنعت و حرفت اور محکمہ سیاحت و ثقافت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دئےے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں