متحدہ عرب امارات، 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل

فجیرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات میں مرنے والے افراد اور زخمیوں کی شناخت مکمل ہو گئی۔اماراتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرنے والے افراد میں 10 اماراتی اور 4 بھارتی شہری شامل ہیں۔ حادثات میں 2 پاکستانیوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 اماراتی،7 بھارتی اور 6 عمانی شہری شامل ہیں۔دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے زخمیوں میں 2 اردنی، 3 مصری اور 2 برازیلی شہری بھی شامل ہیں۔ فجیرہ میں 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس کے لیے اماراتی استغاثہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایک اور حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور استغاثہ نے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل اماراتی ریاست فجیرہ ٹریفک حادثات میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک متاثر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے