بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی
آسام (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں زیادہ تر کالج کے طلبہ سوار تھے جو کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قازیگار کے قریب منی بس گولاگھاٹ سے ناگاو¿ں جا رہی تھی اور ٹرک آسام کی جانب رواں دواں تھا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Load/Hide Comments


