چاغی کے 55 طلبہ آئی بی اے سکھر فاو¿نڈیشن پروگرام کے لیے آر ڈی ایم سی اسکالرشپس حاصل کرنے میں کامیاب

ریکو ڈِک(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع چاغی | 25 ستمبر 2026: ریکو ڈک مائننگ کمپنی (RDMC) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سکھر میں فاو¿نڈیشن پروگرام کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس حاصل کرنے والے ضلع چاغی کے 55 طلبہ کے لئے ریکوڈک منصوبے کی سائٹ پر اسکالرشپ یوارڈکی تقریب کاانعقادکیا۔ جس میں طلبہ، والدین، کمیونٹی کے نمائندگان اور آر ڈی ایم سی کے حکام نے شرکت کی۔ کامیاب طلبہ آر ڈی ایم سی اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے بیچ کاحصہ ہیں۔ یہ پروگرام ضلع چاغی کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور انہیں پاکستان کی معروف جامعات میں داخلے کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریکو ڈِک پروجیکٹ کے جنرل مینیجر ریان مچل نے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ "یہ صرف آپ کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ آپ کی کمیونٹیز اور خطے کی وسیع تر ترقی اور خوشحالی میں بھی کرداراداکرے گی۔ یہ موقع آپ کے لیے ایک اہم ذمہ داری بھی ہے کہ آپ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور تعمیری تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔”رائن مچل نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ اور ان کی ٹیم اورآر ڈی ایم سی کی سسٹین ایبلٹی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی سے فاو¿نڈیشن پروگرام کام اہتمام کیا۔ آر ڈی ایم سی کے سسٹین ایبلٹی مینیجر اسٹیفن ہرب نے کمیونٹی کی ترقی میں علم کی اہمیت اور تبدیلی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، "تعلیم مضبوط اور مشکلات کا مقابلہ کرنے والی کمیونٹیز کی بنیاد ہے۔ یہاں موجود ہر طالب علم نے اپنی محنت اور لگن سے یہ موقع حاصل کیا ہے، جبکہ ان کے خاندانوں اور کمیونٹیز نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ان کی بھرپور معاونت کی ہے۔”انہوں نے فاو¿نڈیشن پروگرام کے پہلے بیچ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 کے بیچ کے 42 طلبہ نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات میں داخلہ حاصل کیا ہے، جو اس پروگرام کے مثبت اور موثرنتائج کی عکاسی کرتا ہے۔”میں آر ڈی ایم سی اسکالرشپ پروگرام حاصل کرنے والے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں اور محنت و لگن کے ذریعے اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنائیں۔” ریکو ڈِک اسکالرشپ پروگرام چاغی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں، قابلیت اور مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا، "آج 55 اسکالرز کی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم نوجوانوں ک لیے تعلیمی مواقع پیدا کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں اور اپنی کمیونٹیز کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔ ان طلبہ کی کامیابی چاغی اور بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔”اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے اور اب وہ چھ ماہ پر مشتمل فاو¿نڈیشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔ آر ڈی ایم سی جامع اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ تعلیم اس کی سسٹین ایبلٹی حکمتِ عملی کا ایک اہم ستون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں