پسنی، ہفتلار جزیرے کے قریب ماہی گیر سمندر میں لاپتہ

پسنی (نمائندہ انتخاب ) گزشتہ شب جزیرہ ہفتلار کے قریب سمندر میں ڈوبنے کے واقعے میں ایک ماہی گیر لاپتہ ہو گیا۔لاپتہ ماہی گیر کی شناخت خلاصی شکر ولد علی محمد، ساکن ریکپشت وارڈ نمبر 7، پسنی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سے لاپتہ ماہی گیر کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔خاندان نے پاکستان کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کے لیے فوری طور پر مدد فراہم کریں۔خاندان کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ تلاش کے امکانات کم ہو رہے ہیں اس لیے متعلقہ اداروں سے جلد از جلد کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں