کرم سیکٹر میں فائرنگ، پاکستان فوج نے جوابی کارروائی میں طالبان کی متعد د پوسٹیں اور بیس کیمپ تباہ کر دیا، سرکاری ٹی وی

سرکاری ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد افغان طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور بیس کیمپ کو تباہ کردیا۔ سرکاری ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کےحوالے دیتے ہوئے لکھا ہے تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان نے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کےلیے بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔اپرکرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، فوج کی جوابی کارروائی میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں