خضدار، نال بیسار میں زلزلے سے مزدور پرپتھر گرنے سے موقع پرجاں بحق
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار، نال بیسار میں پتھرگرنے سے ایک مزدور جان بحق تفصیلات کے مطابق نال بیسار پہاڑ میں مائن پرکام کرنے والے مزدور گاڑی پر پتھرلوڈکرتے وقت زلزلے کی جھٹکے سے پتھرہل کرمزدور پرجاگرا جس کے باعث وہ موقع پرجان بحق ہو گیا، جسے نال سول ہسپتال پہنچایاگیا جسکی شناخت عبدالرحیم ولد قمرالدین قوم رئیسانی سکنہ نال سے ہوئی ہے، نال پولیس واقعہ کے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


