امریکا کی نئی بینکاری پابندیاں،ایران کی پاکستان کو برآمدات عارضی طور پر معطل ہو گئی ہیں، چیمبر آف کامرس تہران
تہران چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ بینکاری پابندیوں کے باعث ایران کی پاکستان کو برآمدات عارضی طور پر معطل ہو گئی ہیں۔تہران چیمبر آف کامرس کے ٹرانسپورٹیشن کمیشن کے سربراہ، پیمان سانندجی کے مطابق ایران کے بینکاری نظام پر عائد پابندیاں پاکستان کو برآمدات میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ پابندیاں برقرار رہیں اور ضروری بینکاری لین دین ممکن نہ ہو سکا تو پاکستان کو ایرانی برآمدات عملاً رک جائیں گی۔پیمان سانندجی نے کہا کہ فی الحال پاکستان سے ایران کو درآمدات جاری رہنے کا امکان موجود ہے، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستانی فریق اس عمل کو جاری رکھنے کے لیے کس حد تک تعاون کرتا ہے۔
Load/Hide Comments


