سوڈان، متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملہ، 73 افراد ہلاک

الفشر(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملے میں 73 افراد ہلاک ہو گئے۔ابیئی کے عبوری وزیرِ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ کل ابیئی کی ایک مارکیٹ پر کیا گیا۔عبوری وزیرِ اطلاعات نے ڈرون حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا ہے۔جنوبی سوڈان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق جوبا میں تعینات سوڈانی سفیر کو طلب کر کے حملے پر شدید احتجاج اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے