ہمارا عزم ہے کسی باصلاحیت نوجوان کا خواب محض مالی وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہ رہے ، ان کی کامیابیاں بلوچستان کے ہر نوجوان کیلئے امید وحوصلے کا پیغام ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی بیٹیوں کے خواب اب وسائل کی کمی سے محدود نہیں رہیں گے۔ صحبت پور کی ماہرہ محمود آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ جبکہ کوہلو کی حمیرہ یونس یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں بینظیر اسکالرشپ کے تحت تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے کہ بلوچستان کے غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو بھی دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ کسی باصلاحیت نوجوان کا خواب محض مالی وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہ رہے۔ ماہرہ اور حمیرہ ہماری قابلِ فخر بیٹیاں ہیں۔ ان کی کامیابیاں بلوچستان کے ہر نوجوان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں