پسنی میں آپریشن کے دوران میجر وجاہت وحید دیسی ساختہ بم کا نشانہ بنے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے عمومی علاقے شادی کور میں کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا۔ ان میں سے ایک آپریشن کے دوران لیڈ فورس کے دستے کو جس کی قیادت میجر وجاہت وحید (عمر 34 سال، رہائشی لاہور) کر رہے تھے، ایک دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر وجاہت وحید واقعے میں شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں