پنجگور،تسپ کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،3افراد زخمی

پنجگور(بیورو رپورٹ)پولیس کے بیان کے مطابق تسپ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے اسٹار چوک تسپ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرنے کے بعد تربت اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں