گوادر میں حملے کو ناکام بنانے اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں، محسن نقوی

ویب ڈیسک ؛ سوفاقی وزیر داخلہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے اور کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں