سوراب،گدر کے علاقے جیوہ سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سوراب (نمائندہ انتخاب) پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوراب تحصیل گدر کے علاقے جیوہ، کلی لوٹانی ڈیم ایریا سے رات تقریباً ساڑھے 10 بجے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی اطلاعات ہیں پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کر دی واقعے کی تحقیقات اور مقتول کی شناخت کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں