ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدوروں کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدوروں کو مستونگ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جعفراباد سٹی ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی دو مزدور نوجوان محمد رحیم کٹوہر اور رضا محمد عرف جاوید کٹوہر کو مستونگ کے قریب کھڈکوچہ کے علاقے میں باغات میں کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لاشیں ابائی علاقے ڈیرہ اللہ یار روانہ کردی گئی ۔
Load/Hide Comments


