پنجگور میں ایل پی جی گیس کا بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوامی حلقوں کا گیس کو باہر منتقلی پر پابندی کا مطالبہ
پنجگور: پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پنجگور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس کو پنجگور سے باہر منتقل کرنے کے باعث علاقے میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیدگی بارڈر کے لیے ایران سے روزانہ ایک ٹینکر مختص ہونے کے باوجود گیس مقامی سپلائی کے بجائے دوسرے علاقوں میں منتقل کی جارہی ہے۔ ترجمان نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اور کمانڈنٹ پنجگور رائفلز سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی گیس کی پنجگور سے باہر منتقلی پر پابندی عائد کرکے مقامی ضروریات پوری کی جائیں۔
Load/Hide Comments


