پشاور، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔اجلاس میں گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، آئی جی اور کور کمانڈر پشاور شریک ہیں۔اجلاس میں محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطاءتارڑ، امیر مقام اور رانا ثناءاللہ بھی شریک ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورہ پشاور میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے دہشتگردی کےخلاف جنگ کے شہداءکی فیملیز کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر شیر شاہ سوری روڈ اور ایئر پورٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، شہریوں کو متبادل روڈز پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے