تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر سے تعلق رکھنے والا تاجرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
خضدار (آن لائن) تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر سے تعلق رکھنے والا تاجرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وہیر میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وڈھ سٹی کے تاجرمحمدفیاض جان بحق ہوگئے جسے شہداءچیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق مقتول صبح گھر سے وڈھ بازاراپنے دوکان پرجارہے تھے۔ مقامی پولیس انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


