کوئٹہ ،دوردراز علاقوں میں صحت دہلیز کے نام سے مفت طبی ایپ فعال کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے دور دراز علاقوں میں سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے عام آدمی کی سہولت کے لئے “صحت دہلیز” کے نام سے مفت طبی مشاورت کی ایپ فعال کر دی گئی ہے۔ پہلے ہی دن 791 کنسلٹیشن کالز کے ذریعے سے تجربہ کار ڈاکٹرز نے مفت طبی مشاورت فراہم کی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے سے 24 گھنٹے اور سال کے 365 دن عوام الناس کو ہر وقت طبی ماہرین دستیاب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں