جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے ، سائرہ عطاء

حب (آن لائن) جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ معیار اور معیاد کے مطابق مکمل کیا جائے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءکی زیرِ صدارت ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی ایکسیئن روڈشریک ہوئے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے انجینئرنے ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سے متعلق کمشنر لسبیلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت، تکمیل کی مدت اور درپیش مسائل کے بارے میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو آگاہ کیا گیا اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ معیار اور معیاد کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی م¶ثر نگرانی، تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت برقرار رکھنے پر زور دیا کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور تمام اسکیموں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے