جامعہ بلوچستان میں بک اسٹال کی اجازت نہ ملنے پر بی ایس او پجار کے ممبران نے کتابیں تھام کر بک اسٹال لگانے کا منفرد انداز اپنایا

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او پجار نے جامعہ بلوچستان میں اپنے بک اسٹال پر انتظامیہ کی مداخلت اور ممانعت کے بعد نئی حکمتِ عملی کے تحت بک اسٹال کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔اس سلسلے میں بی ایس او پجار کے ممبران نے گھنٹوں تک کتابیں اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر بک اسٹال کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران جامعہ بلوچستان کی مختلف طلبہ تنظیموں کے کارکنان سمیت دیگر طلبہ و طالبات نے بک اسٹال کا دورہ کیا اور اپنی پسند کی کتابیں حاصل کیں۔جامعہ بلوچستان کے مختلف طلبہ و طالبات نے بی ایس او پجار کے اس منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے اسے جامعہ کے تعلیمی ماحول کے لیے ایک صحت مند اور مثالی سرگرمی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کتابوں اور مطالعے کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیاں طلبہ و طالبات میں علمی شعور بیدار کرنے اور مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔بک اسٹال میں بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ اور صوبائی جنرل سیکریٹری شے مرید رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے