سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سدرن کو مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب 40 کروڑ مکعب فٹ ہے جب کہ سردیوں میں صرف پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوزخریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور قطر سے سستی ایل این جی درآمد کو ترجیح دی جائے گی، اسپاٹ ایل این جی خریداری میں 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو آخری حد ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


