فرانس میں پرتشدد احتجاج پر قابو پانے کیلئے کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400 افراد گرفتار

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں پ±رتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ فرانس میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج جاری ہے۔احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ کے واقعات میں 1000 ہزار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جب کہ 2400 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ احتجاج پر قابو پانے کے لیے پیرس، لیون، نیس اور شمالی علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہے اور کئی جگہوں پر کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے