2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ، عالمی بینک کی رپورٹ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کی اقتصادی رپورٹ جاری کردی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور مالی سال 26-2025 میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد رہی جب کہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 2اعشاریہ 6 فیصد رہ گیا۔ فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 31 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہترکر دی ہے۔
Load/Hide Comments


