وزیراعلیٰ اور اسپیکر غائب ہیں، سیاسی تنائو مزید نہیں بڑھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ عجیب منطق ہے کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر غائب ہیں، سیاسی تناو¿ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے۔ خوشی ہے کہ عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے بھجوا دیا ہے، ایسے فیصلے ہونے چاہئیں جو سب کے لیے یکساں ہوں۔ ہمارا صرف ایک ملاقات اور علاج کا مطالبہ تھا، لیکن عدالتی فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے اور ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بانءپی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے۔ گزشتہ روز وکیل کی بانءپی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اگر یہ ملاقات پہلے ہو جاتی تو اتنا مسئلہ پیدا نہ ہوتا، سلمان صفدر کی بانءپی ٹی آئی سے ملاقات میں مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کی باتیں کریں گے۔ ہمیں کب ملاقات کی پیشکش کی گئی؟ ہم آج بھی ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذاکرات سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ ہونے چاہئیں، ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی۔


