میر عطاءالرحمٰن مینگل کے قتل کے ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل اور ان کا صاحبزادہ نامزد، ان کو گرفتار ہونا چاہیے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر نصیر مینگل کے صاحبزادے میر عطاءالرحمٰن مینگل کے قتل کے ایف اے آر میں سردار اختر مینگل اور ان کا صاحبزادہ نامزد ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ان کو گرفتار ہونا چاہیے بلکہ خود گرفتاری پیش کرکے عدالت کا سامنا کرنا چاہیے وہ سرکار کے نظر میں مفرور ہے اور سرکار نے اب تک کوئی چھاپہ بھی نہیں مارا ہے۔

تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل کے خلاف وڈھ میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے ایک میں وہ باعزت بری ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے مقدمے میں معزز بلوچستان ہائی کورٹ نے کارروائی پر حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے سرفراز بگٹی کا بیان حقائق کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں