کوہلو، مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے، پولیس

کوہلو(این این آئی)کوہلو کے علاقے میں مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو تحصیل ماوندکے علاقے منجھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے دو بچیوں سمیت3افرادکو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کوہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں