عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نرمی،امید ہے آج بھی پیٹرول قیمتوں میں اچھی خبر ملے، وفاقی وزیر

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج اچھی خبر ملے گی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آج بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی۔ امید ہے کہ آج بھی پیٹرول قیمتوں میں اچھی خبر ملے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ جہاں تک ہو سکے کمزور کا تحفظ کیا جائے۔ چند لوگ عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی۔ شرارتی عناصر نے ایل پی جی پر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔ ایل پی جی کی مقامی کھپت 24 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ آدھی سے زیادہ ایل پی جی درآمد ہوتی ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے آج انر جی پر میٹنگ کی ہے۔ ماضی میں ایل پی جی اسٹوریج پر کام نہیں کیا گیا۔ انرجی سیکیورٹی آرکیٹکچر بناریے ہیں۔ ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت لائیں گے۔ سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس او اور سوئی سدرن کے ذریعے ایندھن کی بلک خریداری ہوگی۔ تمام کمپنیوں کو ہدایت دی جائے گی کہ مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں۔ پی ایس او، سوئی سدرن اور پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو ایل پی جی درآمد کا کہہ دیا ہے۔ تمام کمپنیان اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی پر چند لوگوں کا 50 سال سے گٹھ جوڑ ہے۔ مقامی ایل پی جی پر گٹھ جوڑ توڑا جائے گا۔ مقامی ایل پی جی کی فرایمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں