خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ،علاقے میں خوف و ہراس
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


