قلات، مسلح جھڑپ میں قبائلی رہنماء کے محافظ احمد نواز عرف کمندان مینگل جاں بحق جبکہ ایک اور محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) قلات کے علاقے دشت گوران میں مسلح جھڑپ میں قبائلی رہنماءکے محافظ احمد نواز عرف کمندان مینگل جانبحق جبکہ ایک محافظ منیر احمد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز دشتگوران میں قبائلی رہنماءمیر قمبر خان مینگل اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں محافظ احمد نواز عرف کمندان جانبحق ہوگئے جبکہ منیر احمد نامی محافظ زخمی ہیں زرائع کے مطابق بعد ازاں مغرب کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں