حب شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ گرمی میں شہری بلبلا اٹھے

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ گرمی میں شہری بلبلا اٹھے،ایک جانب گرمی کی لہر تو دوسری طرف Kالیکٹرک کا خود ساختہ اعلانیہ وغیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا حب شہر و مختلف علاقے الہ باد ٹاؤن،زہری اسٹریٹ،جام کالونی ،پاٹھرہ عبداللہ محلہ ،بالاچ محلہ ،گلشن امیر آباد سمیت قرب وجوار کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج بنا دی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے پہلے مرحلے کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ گل ہونے والی بجلی 20گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی نصف شہر کی بجلی بندش کے باعث شہریوں اور صارفین کو پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایک طرف گرمی کی لہر تو دوسری جانب Kالیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب شہری بلبلا اٹھے اس حوالے سے حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں حب شہر میں بجلی بحران شدت اختیار کرگیا ہے جمعرات کے روز صبح سویرے حب کے مختلف علاقوں الہ باد ٹاؤن،جام کالونی،زہری اسٹریٹ،گلشن امیر آباد،پاٹھرہ عبداللہ محلہ ،میر بالاچ محلہ سمیت قرب وجوار کے علاقوں میں گزشتہ 20گھنٹوں سے بجلی بند ہے کے الیکٹرک کی ناقص نیٹ ورک حب کے عوام کےلیے وبال جان بن گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کے الیکٹرک کی خود ساختہ اعلانیہ وغیر لوڈشیڈنگ کے باعث حب میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے شہریوں و صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے صارفین کی جانب سے باقاعدگی سے کے الیکٹرک کو بل ادا کی جاتی ہے اس کے باوجود صارفین کو اذیت میں مبتلا کرنا جو کہ کسی ظلم سے کم نہیں ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے حب شہر میں جاری بدترین بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے اور شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں