مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عینی شاہدین اور رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے گاو¿ں ابو فلاح میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ کر دیا۔تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر دھاوا بول دیا۔ 63برس کی امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن کو بھی تشدد کا نشانہ بن گئیں جو وہا کوریج کرہی تھی۔صحافی ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آور نے پتھر برسائے، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور انہیں زمین پر گرا کر لاٹھیاں ماریں اور لاتیں برسائیں۔ان کے کیمرے اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیاحتیٰ کہ انہیں فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں اور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں