مولانا فضل الرحمان کی ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتا ہوں،وفاقی وزیر جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کرتا ہوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دشمن عناصر پاکستان کی خودمختاری کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، موجودہ معاشی، سیکیورٹی اور علاقائی چیلنجز میں سیاسی قیادت کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے,سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں، تاہم تنقید تعمیری، ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی ہونی چاہیےریاستی اداروں کو کمزور کرنے اور قومی تقسیم بڑھانے والے بیانات ملکی مفاد میں نہیںدہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک صفحے پر ہونا ضروری ہے۔ پاک فوج ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن اہم قومی ادارہ ہے قومی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات خودغرضانہ رویہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں