سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی نتائج میں بلوچستان سے سید امجد شاہ صدر کی نشست پر آگے
کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات برائے 2026-27 کے بلوچستان سے غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر سید امجد شاہ نے 165 ووٹ حاصل کیے، جبکہ سردار امان خان کو 106 ووٹ ملے۔ بلوچستان سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر امان اللہ مندوخیل نے 186 ووٹ حاصل کیے، جبکہ نائب صدر بلوچستان کی نشست پر عبد المالک بلوچ اور محمد ابراہیم لہڑی بلوچ دونوں نے 132، 132 ووٹ حاصل کیے۔بلوچستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر سید امجد شاہ نے 165 اور سردار امان خان نے 106 ووٹ حاصل کیے۔ سیکرٹری کی نشست پر محمد عارف اعوان 138 ووٹ لے کر آگے رہے، جبکہ میاں عرفان اکرم نے 108 ووٹ حاصل کیے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر سائرہ خالد راجپوت نے 152 اور قاضی شہریار اقبال نے 95 ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر رائے اظہر اقبال خریل نے 153 ووٹ حاصل کیے، جبکہ محمد تنویر چوہدری کو 106 ووٹ ملے۔نائب صدر بلوچستان کی نشست پر عبد المالک بلوچ اور محمد ابراہیم لہڑی بلوچ نے 132، 132 ووٹ حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا کی نشست پر حضرت سید نے 152 اور معین الدین ہمایوں نے 103 ووٹ حاصل کیے۔ پنجاب کی نشست پر محمد یاسین بھٹی نے 146 جبکہ چوہدری ارشد حسین نے 112 ووٹ لیے۔ سندھ کی نشست پر عبد الوہاب بلوچ نے 172 اور جام آصف محمود لار نے 138 ووٹ حاصل کیے۔بلوچستان سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر عصمت اللہ مندوخیل نے 186 ووٹ حاصل کیے، محمد علی نے 188، محمد حسن مینگل نے 68 اور شمس الرحمٰن رند نے 28 ووٹ حاصل کیے۔خیبر پختونخوا سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر کاشف جان نے 160، سید عزیز الدین کاکاخیل نے 151 اور اعجاز احمد ملک نے 102 ووٹ حاصل کیے۔ ملتان/بہاولپور کی نشست پر سردار عاشق حسین بلوچ نے 151 جبکہ پیرزادہ نیاز مصطفیٰ قریشی نے 101 ووٹ حاصل کیے۔پنجاب سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر صفیہ نورین نے 153، چوہدری اے مسعود گجر نے 152 اور رانا جاوید اقبال نے 110 ووٹ حاصل کیے۔ سندھ سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر اعجاز احمد اعوان نے 146، ارشد مبین احمد نے 138، عامر جمیل ورک نے 99 اور غلام مجتبیٰ پھل نے 96 ووٹ حاصل کیے۔


