خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تنائو بڑھ رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکے دوران عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تنائو بڑھ رہا ہے۔ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تنائو بڑھ رہا ہے۔ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


