بلوچستان کے کچھی اور وڈھ میں فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(این این آئی)آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران9دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔فوج کے شعب تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔


