کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے خلاف ویڈیو بنانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کے خلاف ویڈیو بنانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ، ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے ایگل اسکواڈ کی جائز کارروائی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں شوکت علی اور ہمایوں علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شوکت علی کو گرفتار کرلیا اور ہمایوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق ویڈیو کے ذریعے پولیس کارروائی کو منفی انداز میں پیش کیا گیا، گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


