سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد اغوا،پولیس

کوئٹہ (آن لائن)پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد اغواءکرکے لے گئے خان آف قلات خان سلیمان خان داﺅد کے صاحبزادہ پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے 3 گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آرہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن مینوں کے ہمراہ اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متعلقہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں