پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج سمیت چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی، ندیم افضل چن

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میںپارٹی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس نے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج سمیت چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی جس کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر مملکت آصف علی زرداری کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسوقت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ورکروں کوانکا جائز مقام ہر صورت دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں